image
Friday, Apr 23 2021 | Time 01:37 Hrs(IST)
National

کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعداد 100 سے کم ، فعال کیسز میں بھی کمی

کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ  تعداد  100  سے کم   ، فعال  کیسز میں بھی کمی

نئی دہلی، 2 مارچ ( یواین آئی ) کچھ ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں ہوئے اچانک اضافہ کے بعد راحت کی بات یہ ہے کہ میں ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی اموا ت کی تعداد اور فعال کیسز دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے مسلسل چھ دن تک کورونا وائرس سے مرنے وا لوں کی تعداد 100 سے زائد رہنے کے بعد اوربعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 91 رہ گئی ہے اور اسی دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ رہنے سے پانچ دن بعد فعال کیسز میں کمی آئی ہے ۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 54 ہزار 136 افراد کو کورونا ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12،286 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،464 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 98 ہزار 921 افراد ہو گئی ۔ فعال کیسز 269 کم ہوکر 1.68 لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران 91 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 248 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 97.07 ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.51 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.41 فیصد ہے۔
جاری ۔ ک ج

خاص خبریں
وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی

نئی دہلی،22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی میں اضافے کے طور طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔

...مزید دیکھیں
الیکشن  کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر  پابندی  عائد کردی

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پد یاترا اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی ، 22 اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام 7 بجے سے مغربی بنگال میں روڈ شو ، پدیاتراؤں ، سائیکل اور گاڑیوں کی ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات

نئی دہلی، 22 اپریل ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کو میڈیکل آکسیجن کی بغیر کسی رکاوٹ اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہئے اور اس کے لئے جوابدہی کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد  تین لاکھ سے زیادہ

کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن، دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے دریں اثنا ، ملک میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

...مزید دیکھیں
آب و ہوا کی تبدیلی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اصل کی طرف واپس لوٹنا ہوگا: مودی

آب و ہوا کی تبدیلی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اصل کی طرف واپس لوٹنا ہوگا: مودی

نئی دہلی، 22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں فی کس کاربن کی کھپت کو عالمی اوسط سے 60 فیصد سے کم ہونے کا سہرا روایتی طرز زندگی کو قرار دیتے ہوئے آج عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ "اپنے اصل کی طرف لوٹنا" اہم بنیاد ہوگا تبھی دنیا اس خطرے سے بچ سکے گی۔

...مزید دیکھیں
پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ  کی نصف سنچری کی  مدد سے بنگلور نے  10 وکٹ سے جیت  حاصل  کی

پیڈیکلز کی سنچری اور وراٹ کی نصف سنچری کی مدد سے بنگلور نے 10 وکٹ سے جیت حاصل کی

ممبئی ، 22 اپریل (یواین آئی) دیودت پڈیکال کی پہلی سنچری (101 ناٹ آؤٹ) اور کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 72 رن کی شاندار نصف سنچری سے رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعرات کو آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

...مزید دیکھیں
اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی، سپلائی رکنے سے صورتحال ہولناک ہو جائے گی: سسودیا

اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی، سپلائی رکنے سے صورتحال ہولناک ہو جائے گی: سسودیا

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) دہلی کے ڈپٹی وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دارالحکومت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی بہت زیادہ کمی ہے اور حالات اتنے خراب ہیں کہ کچھ اسپتالوں میں آئندہ دو تین گھنٹے کے لیے ہی آکسیجن دستیاب ہے اور زیادہ تر اسپتالوں میں صرف سات-آٹھ گھنٹے کے لیے آکسیجن باقی ہے۔

...مزید دیکھیں
نک جونس کو  مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

نک جونس کو مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا

22 Apr 2021 | 3:06 PM

ممبئی ، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہر اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس کو بہت مس کررہی ہیں پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہیں اور نک جونس سنگنگ ریئلٹی شو ’دی وائس‘ کی میزبانی کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں  پرینکا اپنے شوہر کو بہت یاد کررہی ہیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نِک جونس کومس کررہی ہیں۔

image