image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 23:44 Hrs(IST)
National

کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی ، فعال کیسز میں اضافہ

کورونا سے اموات  کی تعداد میں کمی   ، فعال  کیسز میں اضافہ

نئی دہلی ، 4 مارچ (یو این آئی ) ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن میں اچانک آئی شدت کے درمیان اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی اور فعا ل کیسز میں اضافہ ہوا ہے مسلسل دو دنوں سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زائد درج کی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی اور ان کی تعداد 89 رہ گئی ہے۔ اسی دوران کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد کم رہنے سے سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 48 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17،407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،031 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 26 ہزار 75 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز 3287 بڑھنے سے 1.73 لاکھ سے زائد ہو گئے ۔ اسی دوران 89 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 435 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 97.03 رہ گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.55 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.41 فیصد ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3254 فعال کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد 83،556 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 6559 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20.43 لاکھ ہوگئی ، جبکہ مزید 42 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52،280 ہوگئی ہے۔
جاری ۔ ک ج

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image