image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:13 Hrs(IST)
National

کورونا کے فعال کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ

کورونا کے  فعال کیسز اور  اموات  کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی ، 5 مارچ ( یواین آئی ) ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن میں گزشتہ کچھ دنوں سے اچانک آئی شدت کے درمیان فعال کیسز میں اضافہ جاری ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد پھر 100 سے تجاوز کر گئی مسلسل تین دنوں تک کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 113 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے فعال کیسز میں 2906 کااضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ پانچ ہزار 503 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16،838 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،819 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ 39 ہزار 894 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فعال کیسز 2906 بڑھنے سے 1.76 لاکھ ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران اس وبا سے 113 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 548 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.01 رہ گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.57 فیصد رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.40 فیصد ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زائد فعال کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 86،359 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 6135 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20.439 لاکھ ہوگئی ، جبکہ 60 سے زائد مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52،340 ہوگئی ہے۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image