NationalPosted at: Apr 8 2020 9:55PM شب بارات گھر پر ہی منائیں: اندریش کمار
نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے مسلم برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شب بارات کے موقع پر اپنے محرومیین کو یاد کرنے قبرستان نہ جائیں اور گھر پر ہی دوری بناکر عبادت کریں۔
مسٹر اندریش کمار نے بدھ کے روز یہاں ایک بیان میں کہاکہ شب بارات اپنے بزرگوں کے لئے دعا کرنے کا دن ہے۔ شب بارات کو ساری رات عبادت اور قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے۔ اس رات لوگ اپنے انتقال کرگئے رشتے داروں اور دوستوں کے لئے بھی دعا کرتے ہیں اور ان کی قبروں پر جاکر فاتح پڑھتے ہیں۔
مسٹر کمار نے کہا کہ وہ اپیل کرتے ہیں کہ اس بار کورونا وبا کے پیش نظر شب بارات قبرستان نہ جاکر اپنے گھر پر رہ کر اپنے کنبے کے ساتھ دوری بناکر عبادت کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس بار مسلم بھائی اور بہنیں یہ بھی دعا کریں کے ملک کورونا نامی وبا کے قہر سے آزاد ہوجائے۔
یو این آئی۔ این یو۔