image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 21:26 Hrs(IST)
Others

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 5.87 لاکھ کے پار

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 5.87 لاکھ کے پار

بنگلورو 11 مئی (یواین آئی) کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی سے فعال معاملات 16400 سے بڑھ کر 5.87 لاکھ سے تجاوزکرچکے ہیں۔ یہ تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
منگل کو ریاست میں 39510 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20.13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات بڑھ کر 5.87 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
کرونا کے فعال معاملات کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک انفیکشن کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 2013193 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزید 22584 مریضوں کی بازیابی کے باعث بیماری سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر1405869 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 480 افرادکی موت ہونے سے اموات کااعدادوشمار 19852 ہوگیاہے۔
نئے معاملات کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں زبردست کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں سرگرم کیسز مزید 16426 بڑھ کر اب 587452 پہنچ گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے مقام پر ہے جبکہ مہاراشٹر 5.58 لاکھ معاملات کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اس کے علاوہ کورونا انفیکشن، صحت مند اوراموات کے معاملات میں مہاراشٹرسرفہرست ہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں

آئین نہیں اکھلیش۔راہل کا سیاسی مستقبل ضرور خطرے میں:کیشور پرساد موریہ

20 Apr 2024 | 9:24 PM

اٹاوہ:20اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے کہا ہے کہ ملک کا آئین تو خطرے میں نہیں ہے لیکن اٹاوہ پارلیمان سے بی جے پی امیدوا رپروفیسر رام شنکر کٹھیریا کی انتخابی ریلی مں شرکت کرنے آئے نا ئب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کانگریس اور ایس پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image