image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 17:03 Hrs(IST)
National

دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 112معاملے

دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 112معاملے

نئی دہلی،یکم اپریل(یواین آئی)وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا وائرس(کوویڈ 19)کے انفیکشن کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور فی الحال 112متاثرہ افراد اسپتال میں ہیں جس میں سے صرف ایک وینٹیلیٹر پر ہے۔
مسٹر کیجریوال نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ نظام الدین مرکز سے کل 2346 لوگوں کو نکالا گیاہے جس میں 536 اسپتال میں اور 1810 کو قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی میں کل 120 افراد انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں،جن میں سے 112ابھی اسپتال میں ہیں۔اس میں سے ایک وینیٹیلیٹر پر ہے اور دو آکسیجن پر اور 109 کی حالت مستحکم ہے۔کل 120 متاثرین میں 49غیر ممالک سے کورونا وائرس سے انفیکٹیڈ ہوکر آئے اور 29 ان کے رابطے میں آنے سے وائرس میں مبتلا ہوئے۔ان میں 24مرکز کے ہیں باقی 18جانچ کے دائرے میں ہیں۔پانچ کو چھٹی مل گئی ہیے جبکہ دو کی موت ہوئی ہے۔ایک شخص واپس سنگاپور چلا گیا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کورونا وائرس انفیکشن کے علاج میں لگے ڈاکٹروں اور نرس اور دیگر سے بات کی۔بات چیت میں حفاظت کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی جس کے حل کے لئے قدم اٹھائے جائیں گے۔ڈٓاکٹروں نے کچھ مریضوں کے جارحانہ ہونے کی بات کہی ۔راجیو گاندھی اسپتال میں داخل ایک مریض نے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے پی پی ای اور جانچ کٹوں کی کمی بتائی ہے جس کےلئے مرکز سے اپیل کی گئی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ اداروں میں تنخواہ تقسیم کرنے اور بنانے کےلئے دو دو ملازمین کو دو دن کےلئے پاس جاری کئے جائیں گے اور تنخواہ کھاتوں میں بھیجنے کو کہا جائےگا۔
مسٹر کیجریوال نے کہاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج میں لگے طبی اہلکاروں کے اس کی زد میں آکر موت ہونے پر ایک کروڑ روپے کی مدد دہلی حکومت مہیا کرائےگی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

گیا، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن جماعتوں کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی نہیں بدل سکتا، خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی نہیں بدل سکتے ہیں  انڈیا الائنس عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ اگر لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو آئین کو بدل دیا جائے گا گیا میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جیتن رام مانجھی اور اورنگ آباد سے انتخاب لڑ رہے سشیل کمار سنگھ کے حق میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آئین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

جموں، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے لوگوں کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے اولاد کے لئے کام کر رہی ہیں انہوں کا الزام ہے کہ یہی پارٹیاں جموں وکشمیر میں جعلی انکائونٹر کرانے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں کے پلوار علاقے میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا”اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مختلف بیماریوں کے علاج سے متعلق پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات اور ایلوپیتھک ادویات کے خلاف بیان دینے سے متعلق توہین عدالت کے معاملے میں منگل کو یوگا گرو بابا رام دیو کے معاملے کی سماعت کی عدالت میں پیش ہونے والے بابا رام دیو کے شاگرد اور پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بالکرشن کے غیر مشروط معافی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کے اندر اشتہار کے ذریعے معافی نامہ شائع کرنے کی ہدایت دی ۔

...مزید دیکھیں
پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک کیا  جارہا ہے : سنجے سنگھ

منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے : سنجے سنگھ

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے منگل کو کہا کہ دہلی کے لوگوں کے پسندیدہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ جیل میں دہشت گرد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور اس سے دکھی ہو کر انہوں نے ملک کے عوام کو پیغام دیکر کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نہیں ہیں آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا 'مسٹر کیجریوال نے دہلی اور ملک کے لوگوں کے لیے بیٹے اور بھائی کی طرح کام کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
جعلی ویڈیو کے خلاف فلمی اداکار عامر خان نے درج کرائی ایف آئی آر

جعلی ویڈیو کے خلاف فلمی اداکار عامر خان نے درج کرائی ایف آئی آر

ممبئی ، 16 اپریل (یو این ائی) ایک سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دینے والی ایک ویڈیو کو جعلی قرار دے کر فلمی اداکار عامر خاں نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے  اس ویڈیو میں انھیں ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے دکھایا گیا ہے  ان کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ، عامر خان نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی اور بالی ووڈ سپر اسٹار کی وائرل ویڈیو "جعلی" اور تشویشناک ہے خان کے ترجمان کے مطابق اداکار نے معاملے کی اطلاع حکام کو دی ہے اور ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

...مزید دیکھیں
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط مسترد کر دیں

حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط مسترد کر دیں

16 Apr 2024 | 3:44 PM

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی/اسپوتنک) فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس نے یرغمالیوں کے معاہدے کی تازہ ترین تجویز کی تمام شرائط کو مسترد کر دیا ہے، جس سے اس معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے منگل کو ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ مزید برآں، حماس کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر صرف 20 یرغمالیوں (50 سال سے زائد عمر کے خواتین اور مرد) کو رہا کیا جانا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل یرغمالیوں کو رہا کرنے سے پہلے چھ ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہو۔

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

16 Apr 2024 | 4:58 PM

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔ مسٹر چودھری کا بہار کے 10 اضلاع میں کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے اور خاص طور پر نشاد برادری میں ان کا اچھا اثر ہے۔ وہ کھڑکپور آئی آئی ٹی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ بہار کانگریس کے لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ چمپارن ضلع میں ڈاکٹر صاحب کا اچھا اثر و رسوخ مانا جاتا ہے۔ وہ ماہی گیر برادری سے آتے ہیں ۔

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image