نئی دہلی، 13اگست (یو این آئی) پورے ملک میں کورونا وائرس کووڈ۔19کا ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1433ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں مزید 12نام جڑے گئے ہیں۔ ان میں سرکاری 947اور 486پرائیویٹ لیباریٹریاں ہیں۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریاں 733(سرکاری 434، پرائیویٹ 299) ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 583(سرکاری 480، پرائیویٹ 103) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریاں 117 (سرکاری 33، پرائیویٹ 84) ہیں۔
ان 1433لیباریٹریوں نے 12اگست کو ریکارڈ 8,30,391نمونموں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک کل ملاکر 2,68,45,688نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 66,999نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے اب تک انفیکشن کا شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 23,96,637ہوگئی ہے۔ اس دوران حالانکہ مجموعی متاثرین میں سے 16,95,982لوگوں کے بیماری سے نجات پانے اور 47,033مریضوں کی موت ہونے سے ملک میں انفیکشن کے فعال معاملات 6,53,622ہی ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں 23فروری تک صرف پنے کی ایک لیباریٹر ی میں کورونا وائرس کی جانچ کی سہولت تھی لیکن اب پورے ملک کی 1433لیباریٹریاں کورونا وائرس کی جانچ کرنے میں مصروف ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1625