OthersPosted at: Apr 23 2021 9:29AM مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7800 نئے کیس ، 166 کی موت
اورنگ آباد، 23اپریل (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 7800 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 166 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق ، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 1269 نئے معاملے سامنے آئے اور 38 افراد کی موت ہوئی ۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 1099 افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 27 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اورنگ آباد میں انفیکشن کے 1458 میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 24 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ بیڑ میں 1145 نئے معاملے اور 21 مریضوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح پربھنی میں 1220 نئے معاملے اور 19 لوگوں کی موت ہوئی۔ عثمان آباد میں 719 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 21 مریض فوت ہوئے، جالنا میں 551نئے معاملے اور 10 اموات اورہنگولی میں 399 نئے کیسز جبکہ چھ متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔
یو این آئی۔ این یو۔