image
Friday, Mar 29 2024 | Time 04:36 Hrs(IST)
National

ریاستیں کرونا انفیکشن کے ہاٹ اسپاٹ کا جنگی پیمانے پر پتہ لگائیں: مودی

ریاستیں کرونا انفیکشن  کے ہاٹ  اسپاٹ کا جنگی پیمانے پر پتہ لگائیں:  مودی

نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کرونا وائرس انفیکشن کے بہت زیادہ حساس جگہوں (ہاٹ اسپاٹ) کا جنگی پیمانے پر پتہ لگانے اور وبا کے پھیلنے پر روک لگانے کی اپیل کرتے ہوئے آج ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ سبھی ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ کچھ ممالک میں یہ وائرس دوبارہ پیر پھیلارہا ہے۔
وزیراعظم نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تفصیل سے بات چیت کی۔
پورے ملک میں کرونا کی وجہ سے نافذ کی گئیں مکمل پابندیوں پر ریاستوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مکمل پابندی کے خاتمے کے بعد ریاستوں کودھیرے دھیرے اس سے باہر آنے کے لئے ایک یکساں پالیسی بنانے پر بھی کام کرنا چاہئے جس سے زندگی کو معمول پر لایا جاسکے۔
وزرائے اعلی سے زمینی حالات کی جانکاری لینے اوران کے مشورے سننے کے بعد مسٹرمودی نے کہا کہ کرونا کے ہاٹ اسپاٹس کا جنگی پیمانے پر لگایا جانا چاہئے اوریہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ یہ وہاں سے دوسری جگہ نہ پھیلیں۔
پورے ملک میں امن اور نظم قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا نے ہمارے عقیدے اور یقین کو چوٹ پہنچائی ہے اور یہ ہماری زندگی کے لئے خطرہ بن کر آیا ہے۔
اس وبا سے یکجہتی کے ساتھ نمٹنے کے لئے انہوں نے وزرائے اعلی سے ریاست، ضلع، قصبہ اور بلاک کی سطح پر تمام لیڈروں اور ٖفلاح وبہبود کی تنظیموں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image