image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:04 Hrs(IST)
National

دوردراز کے طلباء کو آن لائن تعلیم میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی:نشنک

دوردراز کے طلباء کو آن لائن تعلیم میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی:نشنک

نئی دہلی 28مئی(یو این آئی)مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے طلباء کو آن لائن تعلیم میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ انہیں ٹیلیویژن اور ریڈیو کے ذریعہ سے بھی پڑھائی کی سہولت دی جائے گی۔
ڈاکٹر نشنک نے جمعرات کو یہاں ملک کے 45ہزار ڈگری کالج کے سربراہوں اور اساتذہ اور ایک ہزار یونیورسٹیوں کے وی سی کو ویبینار سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔اس ویبینار کا انعقاد نیک نے کیا تھا اور اس میں اس کے چیئرمیں وی ایس چوہان اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی)کے چیئر مین ڈی پی سنگھ نے حصہ لیا۔ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ ہم نے آن لائن تعلیم کو کافی مضبوط کیا ہےاور سویم پربھا چینل دنیا کا سب سے بڑا تعلیم کا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔دیکشا اور ای پاٹھ شالہ جیسے پلیٹ فارم ہیں ہی۔لیکن اس کے بعد بھی دوردراز علاقوں میں رہنے والے طلباء کو نیٹ کا مسئلہ ہے اور موبائیل نیٹورک کی پریشانی ہے تو ہم نے دوردرشن سے ٹاٹا اسکائی ڈش ٹی وی اور ریلائنس ٹی وی کے ذریعہ ان طالب علموں کے لئے تعلیم کا انتطام کررہے ہیں اور ریڈیو کے ذریعہ بھی وہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
آخری کنارے پررہنے والا کوئی بھی طالب علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سال اول کے طلباء کو داخلی تشخیص کی بنیاد پر کامیاب کیا جائے گا جبکہ دوسرے سال کے طلباء کو پہلے سال کے نتیجہ کے 50 فیصد اور 50 فیصد داخلی تشخیص کی بنیاد پر پاس کیا جائے گا۔صرف تیسرے سال کے طلباءکےامتحانات ہوں گےاور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ دے دی ہےاور اس کی سفارشوں کی بنیاد پر یہ امتحانات ہوں گے۔اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ یو جی سی کے شکایت سیل سے رابطہ کرے پھر بھی اگر معاملے کا حل نہ نکلے تو وزارت سے رابطہ قائم کرے۔
یو این آئی۔الف الف

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image