NationalPosted at: Jul 6 2020 11:30PM ملک میں کورونا ریکوری شرح 60.86فیصد
نئی دہلی، 6جولائی (یو این ائی) ملک میں کورونا وائرس کووڈ۔19انفیکشن سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 60.86فیصد ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں کورونا ریکوری شرح بڑھ کر 60.86فیصد ہوگئی ہے اور کووڈ۔19کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 2,57,135فعال معاملات ہیں اور 4.34,734مریض اب تک مکمل طورپر ٹھیک ہوچکے ہیں جس سے مرض سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 60.86فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15,350کورونا متاثرہ مرض سے نجات پاچکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں اور فعال معاملات کا فاصلہ بڑھ کرا ب 1.70لاکھ سے زیادہ ہوگیا ہے۔
کورونا متاپرین کی شناخت کے لئے جانچ سہولت دستیاب کرانے والی لیب کی تعداد بھی مسلسل بڑھ کر 1105ہوگئی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2100