نئی دہلی، 12جولائی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ۔19کے مجموعی طورپر 19,235مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اس کے نتیجہ میں اتوار تک کووڈ۔19کے ٹھیک ہونے والے معاملات کی تعداد بڑھ کر 5,34,620ہوگئی ہے۔ اس وقت (ریکوری) کی شرح بڑھ کر 62.93فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی حکومت کے مرکوز اور مربوط کوششوں نیز ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کورونا معاملات کی جلد از جلد شناخت کرنے، صحیح وقت علاج کرنے سے ملک میں ایسے مریضوں کی ٹھیک ہونے کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مرکز، ریاست اور مرکز کے زیرانتظامات ریاستوں کی حکومتو ں کی کوشش کی وجہ سے زیادہ لوگ ٹھیک ہورہے ہیں اس لئے ٹھیک ہونے والے معاملات کی تعداد فعال معاملات سے 2,42,362سے زیادہ ہوچکی ہے۔ تمام 2,92,258فعال معاملات کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
کووڈ۔19سے متاثرہ لوگوں کو طبی نگرانی فراہم کرنے کے لئے ملک میں اس وقت 1370 وقف کووڈ اسپتال (ڈی سی ایچ)، 3062وقف کووڈ ہیلتھ سنٹر (ڈی سی ایچ سی) اور 10,334کووڈ دیکھ بھال مرکز (سی سی سی) دستیاب ہیں۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1900