image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:29 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 63 فیصد سے زیادہ

ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح  63 فیصد سے  زیادہ

نئی دہلی، 13 جولائی (یواین آئی) کورونا وائرس (کووڈ19 ) کے علاج سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 63.02 ہوگئی ہے۔ ملک کے 19 ریاستوں میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح قومی اوسط سےزیادہ ہے۔
وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود نے آج بتایا کہ پورے ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 18,850 مریض کورونا انفیکشن سے پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس سے اب تک 5,53,470 لوگ ٹھیک ہوچکےہیں۔
ملک میں اس وقت کورونا کے 3,01,609 سرگرم معاملے ہیں، جن کا علاج اسپتالوں، کووڈ کیئر سینٹروں یا ہوم آئسولیشن میں ہورہا ہے۔ کورونا انفیکشن کے سرگرم معاملوں کے مقابلے میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد کے درمیان 2,51,861 کا فرق ہے۔
گزشتہ دو دنوں سے کورونا کے انفیکشن کے 28,000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں جس سے اب تک مجموعی طور سے متاثر مریضوں کی تعدادبڑھ کر 8,88,948 ہوگئی ہے۔
جن انیس ریاستوں میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی قومی اوسط سے زیادہ ہے ان میں لداخ پہلے مقام پر ہے۔ لداخ میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 85.45 فیصد، دہلی میں 79.98 فیصد، اتراکھنڈ میں 78.77 فیصد، چھتیس گڑھ میں 77.68 فیصد، ہماچل پردیش میں 76.59فیصد، ہریانہ میں 75.25فیصد، چنڈی گڑھ میں 74.60فیصد، مدھیہ پردیش میں 73.03فیصد، گجرات میں 69.73 فیصد، تریپورہ میں 69.18 فیصد، بہار میں 69.09 فیصد، پنجاب میں 68.94 فیصد، اڈیشہ میں 66.69فیصد، میزورم میں 64.94 فیصد، آسام میں 64.87فیصد، تلنگانہ میں 64.66 اور تمل ناڈو میں 64.84 فیصد، اترپردیش میٰں 63.97 فیصد ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
سہ پہر 3 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 68 فیصد  اور بہار میں سب سے کم 39  فیصد ووٹنگ ہوئی

سہ پہر 3 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 68 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39 فیصد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج سہ پہر تین بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تریپورہ میں 68.35 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39.73 فیصد رہا الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈمان اور نکوبار جزائر میں 45.48، اروناچل پردیش میں 53.02، آسام میں 60.70، چھتیس گڑھ میں 58.14، جموں و کشمیر میں 57.09، لکشدیپ میں 43.98، مہاراشٹرا میں 53.40، مہاراشٹرا میں 53.40، 42.40 فیصد ، منی پور میں 62.58، میگھالیہ میں 61.95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
مالی سال 2024 میں اینڈرومیڈا کے قرضوں کی تقسیم میں 23 فیصد اضافہ

مالی سال 2024 میں اینڈرومیڈا کے قرضوں کی تقسیم میں 23 فیصد اضافہ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لون ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اینڈرومیڈا سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے قرض کی تقسیم مالی سال 2023-24 میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 75,397 کروڑ روپے ہو گئی، جس میں بنیادی طور پر ہاؤسنگ قرض کے حصہ کی شاندار کارکردگی رہی مالی سال 2023 میں قرض کی تقسیم 61074 کروڑ روپے تھی آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) راول کپور نے کہا کہ کاروبار میں مسلسل ترقی کے پیش نظر کمپنی کے قرض کی تقسیم رواں مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔

...مزید دیکھیں

ہمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کی نقطہ چینی کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے:غلام نبی آزاد

سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا: 'میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image