image
Monday, May 25 2020 | Time 20:57 Hrs(IST)
  • مسلمانوں نے گھر پر رہ کر عید منائی
  • اعلیٰ تعلیم کی سبھی کلاسیزاورکورسیزکے امتحانات ہوں گے
  • روایتی دوگانے، مصافحے اور معانقے کے بغیر اولین عید منائی گئی
  • 45 ہزار کالجوں کے پرنسپل سے بات چیت کریں گے نشنک
  • کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا
  • برہان پور میں کورونا کے مزید 10 معاملے،متاثرین کی تعداد 289
  • کورونا:پنجاب میں 21نئے معاملے،15صحت یاب
  • گھر پر ادا کی گئی عید کی نماز،سوشل میڈیا پر گلے ملے
  • سودیشی تیجس اٹھارہویں اسکواڈرن کی شان بڑھائیں گے
  • راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 7173 ہوئی
  • کورونا سے راحت کے نام پر دھوکہ دہی کر رہی ہے حکومت: کھڑگے
  • مسافروں کی کمی کی وجہ سے منگلور سے چنئی ممبئی جانے والی پرواز منسوخ
National

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی منظوری

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی   منظوری

نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5865 اور اس کی وجہ سے 169 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر طبی نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 15000 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے ریاستوں کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ كووڈ -19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم پری پیئرڈ نس پیکج‘ کا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی سہولیا ت کو بڑھانا ہے ۔ اس کے تحت لازمی طبی آلات اور ادویات کی خریداری، لیبارٹری بنانا، نگرانی بڑھانا اور وسیع پیمانے پرطبی نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے ۔ وزارتی گروپ نے اعلی سطحی میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور کورونا کی روک تھام ، انتظامات اور کورونا وائرس کے علاج کے لئے مقرر اسپتالوں کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں پي پی ای اور دیگر آلات کے لئے ملک میں 20 گھریلو مینوفیکچرر کو آرڈر دئے گئے ہیں اور پہلے جو آرڈر دیے گئے تھے، ان کی سپلائی شروع ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا1.7 کروڑ پی پی ای اور 49 ہزار وینٹی لیٹر کے آرڈر دیے جا چکے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی تنظیموں کو راحتی کارروائیوں کے لئے کھلی مارکیٹ کی شرح پر راست طور پر فوڈ کارپوریشن سے اناج خریدنے کی اجازت دی ۔اڈیشہ میں پر کورونا متاثرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاك ڈان کو 30 اپریل تک بڑھا دیا ۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کی اطلاع دی ۔مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1،135 تک پہنچ گئی ہے اور اس سے 72 افراد ہلا ک ہو ئے ہیں ۔ اس کے بعد تمل ناڈو ہے جہاں اس سے 738 افراد متاثر ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھگی بستی دھاراوی میں کورونا وائرس سے 14 افراد متاثر پائے گئے ہیں اور وہاں تین افرا د جاں بحق ہو ئے ہیں ۔
جاری ۔ ک ج

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کوروناوائرس  کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

ملک میں کوروناوائرس کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا کا قہربڑھتاہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک کی روزانہ کے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے، تاہم راحت کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران 3280 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 57،721 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے آج یہاں قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مغربی بنگال میں طوفان امفن کے بعد راحت اور باز آبادکاری مہمات کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا 95سالی کی عمرمیں انتقال

ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا 95سالی کی عمرمیں انتقال

موہالی، 25 مئی (یواین آئی) تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ ہندوستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہو گیا،وہ 95 سال کے تھے۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کاپھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کی آغوش میں سما چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں  کورونا متاثرین کی تعداد 14000 کے پار

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 14000 کے پار

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا کووڈ19 کا قہر گزشتہ 24 گھنٹوں میں اور خوفناک ہو گیا اور 635 نئے معاملے سامنے آنے سے انفیکشن متاثرین کی کل تعداد 14 ہزار کے پار پہنچ گئی جبکہ اس دوران ریکارڈ 15 مریضوں کی موت سے مرنے والے 276 ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بہت  کم  پروازوں کے ساتھ ہوائی سفر دوبارہ شروع

بہت کم پروازوں کے ساتھ ہوائی سفر دوبارہ شروع

نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی)کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image