image
Friday, Mar 29 2024 | Time 15:38 Hrs(IST)
International

ملک میں کورونا کے معاملے 7.18لاکھ سے زیادہ، ریکوری شرح 61فیصد سے زیادہ

ملک میں کورونا کے معاملے 7.18لاکھ سے زیادہ، ریکوری شرح  61فیصد سے زیادہ

نئی دہلی، 6جولائی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملات 7.18لاکھ کا اعدادو شمار پارکرنے کے ساتھ ہی ہندستان نے پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیر کو بھی تیسرے نمبر پر موجودگی برقرار رکھی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 61فیصد سے زیادہ ہوگئی۔
ملک میں آج مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 61.16فیصد پر پہنچ گئی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.81فیصد رہی۔ اتوار کو متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح 60.82فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.83فیصد رہی۔
’کووڈ 19انڈیا ڈاٹ او آر جی‘ کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے 718872معاملات کی آج تک تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صبح یہ تعداد 697413تھی۔ اب تک مجموعی طورپر 439716مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 20171لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے دیگر 258902مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2315

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

29 Mar 2024 | 3:19 PM

ویلنگٹن، 29 مارچ (یو این آئی) کپتان حیدر نائٹ کی 35 رنز کی اننگز اور نیٹ ساویر برنٹ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4 -1 سے جیت لی۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image