image
Monday, May 25 2020 | Time 18:31 Hrs(IST)
  • سہارنپور میں تین اورتارکین وطن کورورنا پوزیٹیو متاثرین کی تعداد 216
  • بستی میں مزید 16 کورونا مثبت ملے، مریضوں کی تعداد ہوئی 141
  • مایاوتی نے عیدکے تہوار پر دی مبارکباد
  • میگھالیہ میں کورونا وائرس سے کل دو کورونا متاثر
  • کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا
  • بیگو سرائے میں بزرگ کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل ، ایک زخمی
  • کھگڑیا میں کرانہ دکان سے لوٹ ، دو گرفتار
  • ……
  • بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد
  • پولینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے موت کا کوئی معاملہ نہیں
  • بابر اعظم ،کوہلی اور اسمتھ جیسا بننے کے انتہائی قریب:مصباح
  • کھگڑیا میں مویشی ڈاکٹر کا گولی مار کرقتل
  • ٹینس کھلاڑی باسلاشولي پر گھریلو تشدد کا الزام
  • جموں و کشمیر میں بی جے پی والوں کے لئے ایک جبکہ اپوزیشن والوں کے لئے دوسرا قانون ہے: ہرش دیو سنگھ
National

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی منظوری

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 15000 کروڑ روپے کی   منظوری

نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5865 اور اس کی وجہ سے 169 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر طبی نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 15000 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے ریاستوں کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ كووڈ -19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم پری پیئرڈ نس پیکج‘ کا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی سہولیا ت کو بڑھانا ہے ۔ اس کے تحت لازمی طبی آلات اور ادویات کی خریداری، لیبارٹری بنانا، نگرانی بڑھانا اور وسیع پیمانے پرطبی نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے ۔ وزارتی گروپ نے اعلی سطحی میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور کورونا کی روک تھام ، انتظامات اور کورونا وائرس کے علاج کے لئے مقرر اسپتالوں کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں پي پی ای اور دیگر آلات کے لئے ملک میں 20 گھریلو مینوفیکچرر کو آرڈر دئے گئے ہیں اور پہلے جو آرڈر دیے گئے تھے، ان کی سپلائی شروع ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا1.7 کروڑ پی پی ای اور 49 ہزار وینٹی لیٹر کے آرڈر دیے جا چکے ہیں ۔ مرکزی حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی تنظیموں کو راحتی کارروائیوں کے لئے کھلی مارکیٹ کی شرح پر راست طور پر فوڈ کارپوریشن سے اناج خریدنے کی اجازت دی ۔اڈیشہ میں پر کورونا متاثرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاك ڈان کو 30 اپریل تک بڑھا دیا ۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کی اطلاع دی ۔مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1،135 تک پہنچ گئی ہے اور اس سے 72 افراد ہلا ک ہو ئے ہیں ۔ اس کے بعد تمل ناڈو ہے جہاں اس سے 738 افراد متاثر ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھگی بستی دھاراوی میں کورونا وائرس سے 14 افراد متاثر پائے گئے ہیں اور وہاں تین افرا د جاں بحق ہو ئے ہیں ۔
جاری ۔ ک ج

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

وزیر اعظم مودی نے دی عید الفطر کی مبارک باد

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کوروناوائرس  کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

ملک میں کوروناوائرس کے ایک دن میں تقریبا سات ہزار کیسز

نئی دہلی،25 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا کا قہربڑھتاہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا سات ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک کی روزانہ کے کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے، تاہم راحت کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران 3280 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 57،721 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے آج یہاں قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مغربی بنگال میں طوفان امفن کے بعد راحت اور باز آبادکاری مہمات کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کاپھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کی آغوش میں سما چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں میں سوشل ڈسٹینسِگ کا خیال نہ رکھے جانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا سے پیر کے روز پوچھا کہ کیا کورونا وائرس کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں بیٹھے مسافر کو متاثر نہیں کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
مایاوتی نے عیدکے تہوار پر دی مبارکباد

مایاوتی نے عیدکے تہوار پر دی مبارکباد

لکھنؤ، 25 مئی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے عیدکے تہوار پر خاص طور پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے رمضان گزارا اسی طرح عید بھی منائیں۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد

بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد

ڈھاکہ، 25 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس'کووڈ19  'سے 21 اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 501 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

کیا کورونا کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے: سپریم کوررٹ

25 May 2020 | 6:28 PM

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں میں سوشل ڈسٹینسِگ کا خیال نہ رکھے جانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا سے پیر کے روز پوچھا کہ کیا کورونا وائرس کو پتہ ہے کہ اسے طیارے میں بیٹھے مسافر کو متاثر نہیں کرنا ہے؟

بابر اعظم ،کوہلی اور اسمتھ جیسا بننے کے انتہائی قریب:مصباح

25 May 2020 | 5:20 PM

لاہور ، 25 مئی (یو این آئی) پاکستان کے چیف کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا عالمی بلے باز بننا طے ہے کہ اور وہ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ جیسا بننے کے انتہائی قریب ہیں ۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image