image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 13:48 Hrs(IST)
National

کورونا کیسز 09 لاکھ سے متجاوز، ریکوری شرح 63 فیصد

کورونا کیسز 09 لاکھ سے متجاوز، ریکوری شرح 63 فیصد

نئی دہلی ، 13 جولائی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ19) کے کیسز پیر کی رات 9 لاکھ سے تجاوز کر گئے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح تقریباً 63 فیصد پہنچ گئی ہے یعنی اب تک 5.69 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
آج ملک میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 2.62 فیصد ہے۔ اتوار کے روز متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے کی شرح 62.97 فیصد تھی جبکہ اموات کی شرح محض 2.64 فیصد تھی۔ گذشتہ ایک ہفتے میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں 3 مئی کو کورونا ریکوری کی شرح 26.59 فیصد تھی جو 31 مئی کو بڑھ کر 47.40 فیصد ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
’کووِڈ19 انڈیا ڈاٹ او آر جی' کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 904225 کیسز کی آج کی رات تک تصدیق ہوئی ہے جبکہ صبح 878254 تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 569753 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 23711 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید 310377 فعال کیسز مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
ان اعداد و شمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد فعال کیسز کے مقابلے 2.59 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں آنے والے آدھے سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں نے اس مرض سے پوری طرح نجات حاصل کرلی ہے۔ کورونا کے مشتبہ کیسز کا بروقت ٹیسٹ اور ان کا بہتر ڈھنگ سے علاج کا اہم کردار ہے۔
اس درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں پھر سے مکمل لاک ڈاؤن لگا دی گئی ہے جیسے مکمل لاک ڈاؤن یا عوامی کرفیو۔ اترپردیش میں اب ہر ہفتے سنیچراور اتوار کو تمام بازار اور مال بند رہیں گے۔ اب تمام بازار پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

رملہ، 18 اپریل (یو این آئی) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاؤں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاؤں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 18 اپریل (یو این آئی) جمہوریہ افریقہ وسطی میں اقوام متحدہ کے انسانی مشن کے حکام نے کہا کہ بدھ کے روز مسلح باغیوں نے جنوبی ایمبومو علاقے کے گاؤں پر حملہ کیا، جس میں 14 شہری ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے اور گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

...مزید دیکھیں
image