نئی دہلی ،14جولائی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے کیسز پیر کی رات 9.33 لاکھ سے تجاوز کر گئے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح تقریباً 63 فیصد پہنچ گئی ہے یعنی اب تک 5.90 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
آج ملک میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 63.22 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 2.60 فیصد ہے۔ پیر کے روز متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے کی شرح 63 فیصد پہنچ گئی جبکہ اموات کی شرح محض 2.62 فیصد تھی۔ گذشتہ ایک ہفتے میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں 3 مئی کو کورونا ریکوری کی شرح 26.59 فیصد تھی جو 31 مئی کو بڑھ کر 47.40 فیصد ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
’کووِڈ19 انڈیا ڈاٹ او آر جی' کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 9,33,868 کیسز کی آج کی رات تک تصدیق ہوئی ہے جبکہ صبح 9,06,752 تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 5,90,455 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 24,291 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دیگر 3,18,733 فعال کیسز مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
ان اعداد و شمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد فعال کیسز کے مقابلے 2.71 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں آنے والے آدھے سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں نے اس مرض سے پوری طرح نجات حاصل کرلی ہے۔ کورونا کے مشتبہ کیسز کا بروقت ٹیسٹ اور ان کا بہتر ڈھنگ سے علاج کا اہم کردار ہے۔
اس درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں پھر سے مکمل لاک ڈاؤن لگا دی گئی ہے جیسے مکمل لاک ڈاؤن یا عوامی کرفیو۔ اترپردیش میں اب ہر ہفتے سنیچراور اتوار کو تمام بازار اور مال بند رہیں گے۔ اب تمام بازار پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔