image
Friday, Sep 18 2020 | Time 12:25 Hrs(IST)
  • فلیش،فلیش،فلیش : ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل ترمیمی بل 2020 اور ہندوستانی میڈیکل سینٹرل کونسل ترمیمی بل 2020 راجیہ سبھا سے منظور
  • مودی عظیم رہنما اور ’وفادار دوست‘ ہیں : ٹرمپ
  • راہل کا کورونا واریئرکے ڈیٹا کے معاملے میں مودی پر حملہ
  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: ٹرمپ ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گے
  • مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہ اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں
  • ملک میں کورونا کے 96،424 نئے کیسز، ہلاک شدگان کی تعداد 84ہزار سے متجاوز
  • بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی پارول کانگریس میں شامل
  • دہلی پولیس میں تعینات کانسٹبل نے خودکشی کرلی
  • ’محنت اور نتائج کے عزم‘نے’طواف کی روایت‘ختم کی۔ مختار عباس نفوی
  • وزیر اعظم کی ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل
  • مرحوم ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی
  • ہرسمرت کورکا استعفیٰ منظور، تومرکو ملا اضافی چارج
National

کورونا معاملے ساڑھے 22لاکھ کے قریب، 15.17سے زیادہ صحت یاب

کورونا معاملے ساڑھے 22لاکھ کے قریب، 15.17سے زیادہ صحت یاب

نئی دہلی، 9اگست (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی دن بدن خراب ہوتی حالت کے درمیان اتوار کی دیر رات تک 47ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21.99لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 598مزید لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 44ہزار سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 69فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات تک 47,081نئے معاملے سامنے سے متاثرین کی تعداد 21,99,101ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 44,051۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کے باوجود انفیکشن کے نئے معاملات میں اضافہ سے ملک میں اس دوران فعال معاملات میں 10,499کا اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد 6,39,246ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 35,539لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 15,17,079پر پہنچ گئی۔ اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 68.90فیصد ہوگئی جو سنیچر تک 68.66تھی جبکہ اموات کی شرح 2.01فیصد رہی۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2200

خاص خبریں
ملک میں کورونا کے 96،424 نئے کیسز، ہلاک شدگان کی تعداد     84ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا کے 96،424 نئے کیسز، ہلاک شدگان کی تعداد 84ہزار سے متجاوز

نئی دہلی 18 ستمبر (یواین آئی) جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 96،424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 87،472 افراد کی شفایابی سے صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہرسمرت کورکا استعفیٰ منظور، تومرکو ملا اضافی چارج

ہرسمرت کورکا استعفیٰ منظور، تومرکو ملا اضافی چارج

نئی دہلی،18ستمبر(یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے شرومنی اکالی دل (بادل) کی لیڈر ہرسمرت کور بادل کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کی ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل

وزیر اعظم کی ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل

نئی دہلی ، 18 ستمبر ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
مودی عظیم رہنما اور ’وفادار دوست‘ ہیں : ٹرمپ

مودی عظیم رہنما اور ’وفادار دوست‘ ہیں : ٹرمپ

واشنگٹن، 18 ستمبر (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور انہیں ’عظیم رہنما اور وفادار دوست ‘ بتاتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: ٹرمپ ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گے

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: ٹرمپ ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گے

واشنگٹن،18 ستمبر(یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل کا کورونا واریئرکے ڈیٹا کے معاملے میں مودی پر حملہ

راہل کا کورونا واریئرکے ڈیٹا کے معاملے میں مودی پر حملہ

نئی دہلی ، 18 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا نریندر مودی حکومت پر حملہ بلا روک ٹوک جاری ہے اور جمعہ کے روز انہوں نے کوروناواریئر کا ڈیٹا نہیں ہونے کے معاملے میں گھیرا ۔

...مزید دیکھیں
’محنت اور نتائج کے عزم‘نے’طواف کی روایت‘ختم کی۔ مختار عباس نفوی

’محنت اور نتائج کے عزم‘نے’طواف کی روایت‘ختم کی۔ مختار عباس نفوی

نئی دہلی،18 ستمبر (یو این آئی)وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے چھ سالہ دور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم، مسٹر نریندر مودی نے اقتدار کے گلیارے سے ’طواف کی روایت‘ کو ختم کرکے ’محنت اور نتائج‘ کی توثیق کی اور اقتدار اور سیاست کے گلیارے میں، دہائیوں سے چکّر لگانے کو ہی ’شان‘ سمجھنے والے ’محنت اور نتائج‘ کے کام کرنے کی تہذیب کی بنا پر حاشیہ پر چلے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
حسرت کو ٹائٹل گیت لکھنے کی کمال کی مہارت حاصل تھی

حسرت کو ٹائٹل گیت لکھنے کی کمال کی مہارت حاصل تھی

16 Sep 2020 | 11:46 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی)فن کے میدان میں ، وراثت بہت عام ہے ، لیکن بڑے فنکار ایسے ہی افراد بننے میں کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے ورثہ کو سجانے سنوارنے کی ٹھیک اسی طرح مشقت کرتے ہیں جیسے کوئی نیا شاگرد تعلیم حاصل کرنے میں کرتا ہے۔ یہی بات نغمہ نگار حسرت جے پوری کے بارے میں بھی کہی جاسکتی ہے۔اقبال حسین عرف حسرت جیپوری کو شاعری ورثے میں ملی۔ ان کے نانا فدا حسین فدا مشہور شاعر تھے۔ لیکن شعرو شاعری کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے حسرت کو جو جدوجہد کرنی پڑی وہ سب کے لئے ممکن نہیں تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ شاعری تو ان کی زندگی میں ٹکی رہی لیکن محبوبہ یا محبوبائیں نہیں۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image