NationalPosted at: Dec 4 2020 10:46PM ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 96 لاکھ سے متجاوز
نئی دہلی،4 دسمبر(یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 35،002 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 96 لاکھ سے تجاوز کر کے96،06،810 تک جا پہنچی ہے ۔ فعال کیسز ایک بار پھر کم ہوئے ہیں کیونکہ جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں سے جمعہ کی رات تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6861 فعال کیسز کم ہوئے، جس سے یہ تعداد 4،08،122 رہ گئی ۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40،996 مریض شفایاب ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 90،56،968 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 473 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 139700 ہوگئی۔
ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت دینے والی بات ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے شفایابی کی شرح میں جزوی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ تقریبا 94.20 فیصد پر آگیا ہے۔ ملک میں سرگرم کیسز کی شرح 4.35 فیصد ، اموات کی شرح 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ