image
Saturday, Nov 28 2020 | Time 14:10 Hrs(IST)
  • امریکہ کا ممبئی حملہ کے مجرم ساجد پر50 لاکھ ڈالر کےانعام کا اعلان
  • بیرسٹو کی دھماکہ خیز اننگز سے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دی شکست
  • امریکہ کا ممبئی حملہ کے مجرم ساجد پر50 لاکھ ڈالر کےانعام کا اعلان
  • وزیراعظم نے حیدرآباد میں کورونا ٹیکہ کی تیاری کے مرحلہ کاجائزہ لیا
  • مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہوں:بنڈی سنجے
  • حیدرآباد کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں:کشن ریڈی
  • وزیراعظم کے دورہ کی اطلاع نہیں دی گئی، اسپیکر سے شکایت کروں گا:رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی
  • حیدرآباد میں سڑک حادثہ،دو افراد زخمی
  • جمنا ایکسپریس وے پر حادثہ،4کی موت
  • نامیاتی باسمتی چاول کی برآمدات کو فروغ دینے کا فیصلہ
  • نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچھانے کورونا سے متاثر
  • ہوم آئسولیشن کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرایا جائے: شرما
  • شراب پی کر ہنگامہ کرنے والا گارڈ معطل
  • سڑک حادثے میں دو کی موت
International

جنوبی کوریا میں کورونا کے 119 نئے معاملے

جنوبی کوریا میں کورونا کے 119 نئے معاملے

سیول،26 اکتوبر(ژنہوا)جنوبی کوریا میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 119 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھکر 25955 تک پہنچ گئی۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول اور قریبی صوبہ گیونگیگی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پچھلے تین دنوں میں اس وائرس کے روزانہ 100 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں درج نئے معاملات میں ، 20 سیول کے اور 65 گیانگیگی صوبوں کے افراد شامل ہیں۔ وہیں ، بیرون ملک سے آنے والے لوگوں میں 25 افراد متاثرہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 3663 ہوگئی ہے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کووڈ ۔19 کے بعد سے 457 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کی شرح اموات 1.76 فیصد ہے۔ کورونا سے متاثرہ مزید 36 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ، کورونا سے آزاد ہوئے لوگوں کی تعداد 23،905 ہوگئی ہے۔ ملک میں کووڈ 19 کی بازیابی کی شرح 92.10 فیصد ہے۔
جنوبی کوریا میں 3 جنوری سے 25.50 سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے ، ان میں سے 25،05،546 نمونے منفی پائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ 20،763 نمونوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
ژنہوا۔اےایم۔

خاص خبریں
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 51۔93لاکھ اور ہلاکتیں 36۔1لاکھ سے زائد

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 51۔93لاکھ اور ہلاکتیں 36۔1لاکھ سے زائد

نئی دہلی،28نومبر(یواین آئی) ملک میں لگاتار تین دن تک کورونا کے فعال کیسز میں اضافے کے بعد ہفتہ کو پھر اس میں کمی آئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کسان- جوان جھڑپ کی  تصویرانتہائی افسوسناک:راہل-پرینکا

کسان- جوان جھڑپ کی تصویرانتہائی افسوسناک:راہل-پرینکا

نئی دہلی ، 28 نومبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لئے فوج کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ’جئے جوان جئے کسان‘ نعرہ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملک کے کسان اورجوان کو آمنے سامنے کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع

سری نگر، 28 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر میں آٹھ مرحلوں پر محیط ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچاتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہفتے کی صبح سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ شروع ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

نئی دہلی ، 28 نومبر (یواین آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر-  لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر، 28 نومبر (یو این آئی) وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ہفتے کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
روس کی راجدھانی  ماسکو میں کورونا سے اب تک 8756 ہلاکتیں

روس کی راجدھانی ماسکو میں کورونا سے اب تک 8756 ہلاکتیں

ماسکو،28 نومبر(اسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 8756 ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
ایران کے ٹاپ جوہری سائنسداں کا قتل

ایران کے ٹاپ جوہری سائنسداں کا قتل

تہران،28 نومبر(یواین آئی)ایران کے ٹاپ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

...مزید دیکھیں
وویک اوبرائےاربازخان کے ساتھ کام کریں گے

وویک اوبرائےاربازخان کے ساتھ کام کریں گے

27 Nov 2020 | 9:16 PM

ممبئی، 27 نومبر(یواین آی) بالی ووڈ کے اداکار وویک اوبرائے، ارباز خان کے ساتھ ہارر فلم میں ساتھ کام کریں گے سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان گہراتنازعہ رہا ہے۔ دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ وویک اور ارباز ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ وویک اوبرائے اور ارباز خان فلم’روزی-دی سیفرن چیپٹر‘میں ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کووویک اوبرائے ہی بنارہے ہیں اور اس میں وہ لیڈ کردار بھی اداکریں گے۔ یہ ایک ریئل لائف کہانی پر مبنی فلم ہوگی، جس میں شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری اہم کردار میں نظرآئیں گی۔

جمنا ایکسپریس وے پر حادثہ،4کی موت

28 Nov 2020 | 1:40 PM

لکھنؤ:28نومبر(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ میں گریٹر نوئیڈا میں جمنا ایکسپریس وے پر ہفتہ کی صبح یوپی ٹرانسپورٹ کی بس نے آگے جارہی ایس یو وی کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔

image