NationalPosted at: Mar 25 2023 7:50PM ریاستیں کووڈ اور انفلوئنزا کے معاملات پر نظر رکھیں
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کووڈ، انفلوئنزا اور سانس کی شدید بیماریوں پر کڑی نظر رکھنے کو کہا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے ایک خط میں کہا کہ کووڈ اور انفلوئنزا کی علامات ایک جیسی ہیں اور ابتدائی تشخیص بھی ایک جیسی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ عام لوگوں کو کووڈ کی روک تھام کے معیارات پر عمل کرنے کی ترغیب دی جانی چاہئے۔ کووڈ اور انفلوئنزا سے بچنے کے لیے، کسی کو بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے اور اچھی ہوادار جگہوں پر رہنا چاہیے۔ ہاتھوں کو کثرت سے دھونا چاہیے اور کھانستے اور چھینکتے وقت رومال کا استعمال کرنا چاہیے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کے 1590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 8601 ہو گئی ہے۔ کووڈ انفیکشن کی شرح 1.33 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔