InternationalPosted at: Aug 4 2020 9:51AM برازیل میں کورونا سے تقریباً 95،000 ہلاکتیں
ریو ڈی جنیرو ، 4 اگست (ژنہوا) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 561 اموات ہوئیں ، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 94،665 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا کے 16،641 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،750،318 ہوگئی ہے۔
برازیل لاطینی امریکی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اس ملک میں امریکہ کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ ساؤ پولو برازیل کا سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جس میں 560،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23،365 ہلاکتیں ۔
ژنہوا۔اظ