InternationalPosted at: Aug 5 2020 9:51AM برازیل میں کورونامتاثرین کی تعداد 28 لاکھ سے متجاوز
ریو ڈی جنیرو،5 اگست (ژنہوا) لاطینی امریکی ملک برازیل جو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے شدید طور سے نبرد آزما ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے 51،603 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اب یہ تعداد 28،01،921 ہے۔
منگل کے روز برازیل کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1154 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 95،819 ہوگئی ہے۔
برازیل میں 19،70،767 افراد کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برازیل (28.01 لاکھ) پہلے سے ہی امریکہ (47.68 لاکھ) کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل فی الحال امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
ژنہوا،اظ