InternationalPosted at: Aug 12 2020 8:42AM برازیل میں کوروناوائرس سے 103،026 افراد ہلاک
برازیلیا،12 اگست (ژنہوا) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 1274 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 103،026 ہوگئی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 52،160 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اب تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3،109،630 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز برازیل میں کووڈ ۔19 سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی۔ اس مہلک وائرس اور اس کے اثرات سے ہونے والی اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
برازیل میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر سائو پاؤلو رہا ہے۔ جہاں 25،571 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اوریہاں 639،562 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ژنہوا،اظ