InternationalPosted at: Aug 12 2020 4:07PM عمان میں کوروناوائرس سے 82،050 افراد متاثر
مسقط، 12 اگست (ژنہوا) عمان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر82،050 ہوگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76،720 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 533 ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد وزارت کیسزیا اموات کی روزانہ تعداد کا اعلان نہیں کرے گی اور صرف کیسز کا اعلان کیا جائے گا۔
اس دوران عمان کے وزیر صحت احمد السعیدی نے منگل کو روس سے کورونا ویکسین درآمد کئے جانے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
ژنہوا،اظ