InternationalPosted at: Oct 25 2020 11:08AM کولمبیا : کورونامتاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز
بگوٹا ، 25 اکتوبر (ژنہوا) کولمبیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے متاثرین تعداد 10 لاکھ سات ہزار 711 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 30،000 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت اور سماجی تحفظ نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 8،769 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے دارالحکومت بگوٹا میں 2،531 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے بعد اینٹی اوکویا میں 1864 اور ویلے ڈیل کاؤکا کے علاقے میں 631 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزارت کے مطابق 198 مریض فوت ہوئے ہیں ۔ ایکٹیو کیسز بڑھ کر 68،008 ہوچکی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9،07379 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ایک دن پہلے ہی 35،947 افراد کی پی سی آراور 14،446 افراد کا اینٹیجن ٹسٹ ہوچکا ہے۔
ژنہوا،اظ