image
Friday, Mar 29 2024 | Time 19:43 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے متجاو ، تقریبا11 لاکھ مریض شفایاب

ملک میں کورونا  متاثرین کی تعداد  17 لاکھ سے متجاو ، تقریبا11 لاکھ مریض شفایاب

نئی دہلی ، یکم اگست ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی دو دن میں ایک لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتہ کو اس بیماری کی زد میں آنے والوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
اسی کے ساتھ اچھی بات یہ ہے کہ وائرس سے شفایاب یونے والوں کی تعداد بھی 11 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
متاثرہ ریاستوں کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 1701489 ہوگئی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 10 لاکھ 96 ہزار 893 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک جان لیوا وبا سے 36،587 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 567583 ایکٹو کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
قابل غور امر یہ ہے کہ اس سے قبل جمعرات کو بھی متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سے صرف دو روز قبل منگل کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ جبکہ اتوار کے 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا مسٹر گاندھی نے کہا "کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ' اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے کانگریس پارٹی کو 1700 کروڑ روپے کا نیا نوٹس بھیجا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کا یہ ڈیمانڈ نوٹس سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے ہے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹس میں 1700 کروڑ روپے کا جرمانہ اور سود شامل ہے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان کانگریس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 2017-2021 کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے کانگریس کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے انکم ٹیکس ڈیارٹمنٹ سمیت دیگر کئی اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image