image
Thursday, Jul 9 2020 | Time 11:04 Hrs(IST)
  • وکاس دوبے مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار
  • پولیس جھڑپ میں وکاس کو پناہ دینے والا ہلاک
  • برازیل میں کورونا کے کیسز 17 لاکھ سے تجاوز
  • شاہ کی اے بی وی پی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی
  • امریکہ- روس کورونا کے علاج پر مل کر کام کر سکتے ہیں : سفیر
  • توانائی سے بھر پور اور غیر معمولی صلاحیت کی مالک تھی زہر سہگل
  • مصر میں کورونا متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز
  • تاریخ میں آج کا دن
  • اسرائیل میں کورونا کے 1335 نئے کیسز ، متاثرین کی مجموعی تعداد 33557 پہنچی
  • نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک
  • یوکرین میں جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوئی
  • عراق میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 کیسز درج کئے گئے
National

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 5.66 لاکھ سے متجاوز

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد  5.66 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی،30 جون (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی مجوعی تعداد 5.66 لاکھ کوعبورکرچکی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،66،840 ہوگئی ہے جس میں کوروناوائرس کے 18،522 نئے کیسز بھی شامل ہیں،حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز وائرس کے 19،906 کیسز درج ہوئے تھے۔ پیر کے روز 19،459 کیسز سے کچھ کم ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18،522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16،893 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 13،099 مریض ٹھیک ہوئے،مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3،34،822 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ تاہم ، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،15،125 فعال کیسز موجود ہیں۔
ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5257 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور181 افراد ہلاک ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر1،69،883 اور ہلاک شدگان کی تعداد 7،610 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 88،960 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچائی ہے اورمتاثرین اور اموات کے کے لگاتاربڑھتے اعداد و شمار کے بعد اب یہ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں2084 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 85،161 تک پہنچ گئی ۔اسی عرصہ میں 57 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2680 ہوگئی۔ دارالحکومت میں 56،235 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
وکاس دوبے مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار

وکاس دوبے مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار

اُجین ، 9 جولائی ( یواین آئی ) اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے کو آج مدھیہ پردیش کے اُجین سے گرفتار کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ کی اے بی وی پی کے یوم تاسیس  پر مبارکباد دی

شاہ کی اے بی وی پی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی ، 9 جولائی ( یواین آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سات دہائیوں سے یہ پریشد اپنے قوم پرست نظریے سے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کرنے کےلئے تحریک دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں کورونا کے کیسز 17 لاکھ سے تجاوز

برازیل میں کورونا کے کیسز 17 لاکھ سے تجاوز

ماسکو ،9 جولائی ( یواین آئی ) برازیل میں کورونا وائرس کے 44571 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1713160 پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

ماسکو ، 9 جولائی (اسپوتنک) شمال مشرقی نائجیریا میں باغیوں کے فوج کے قافلے پر حملے میں کم از کم 20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے اور کچھ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ  ہوئی

یوکرین میں جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوئی

کیف، 9 جولائی (ژنہوا) یوکرین کے جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مصر میں کورونا متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز

مصر میں کورونا متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز

قاہرہ ، 9 جولائی (ژنہوا) مصر میں کورونا وائرس کے 1025 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 78304 ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عراق میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 کیسز درج کئے گئے

عراق میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 کیسز درج کئے گئے

بغداد ، 9 جولائی (ژنہوا) عراق میں کورونا وائرس کے ایک دن میں2741 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
شاہ کی اے بی وی پی کے یوم تاسیس  پر مبارکباد دی

شاہ کی اے بی وی پی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

09 Jul 2020 | 10:01 AM

نئی دہلی ، 9 جولائی ( یواین آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سات دہائیوں سے یہ پریشد اپنے قوم پرست نظریے سے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کرنے کےلئے تحریک دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image