image
Friday, Jun 25 2021 | Time 05:22 Hrs(IST)
  • کرناٹک میں سیلاب کی وارننگ
National

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 75 لاکھ کے قریب

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد  75 لاکھ کے قریب

نئی دہلی ، 20 اکتوبر ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19 کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75،97،063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69،720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ نئے کیسز کے مقابلہ صحت مند افراد کی تعداد زیادہ ہے جس سے ایکٹیو کیسز 23،517 سے کم ہو کر مجموعی تعداد 7،48،538 رہ گئی۔۔
اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 587 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،15،197 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 88.63 فیصد ایکٹیو کیسزکی شرح 9.85 فیصد اور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 9210 سے گھٹ کر 1.74 لاکھ جبکہ 125 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42،240 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 15،069 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 13.84 لاکھ ہوگئی۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مضبوط کرنا ترجیح: مودی

جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مضبوط کرنا ترجیح: مودی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مستحکم کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔

...مزید دیکھیں
'حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے'

'حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے'

نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واضح کیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں انتخابات ہوں گے مسٹر مودی نے یہ اطلاع یہاں سیاسی جماعتوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج یہاں بلائے گئے ایک جماعتی اجلاس میں دی تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر ریاست سے متعلق کل جماعتی اجلاس  ختم، ریاست کی بحالی اور انتخاب کا مطالبہ

جموں وکشمیر ریاست سے متعلق کل جماعتی اجلاس ختم، ریاست کی بحالی اور انتخاب کا مطالبہ

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل پر وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ تین گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں بیشترشرکاء نے ریاست کی بحالی کی بات کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری رہنماؤں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دلائی۔

...مزید دیکھیں
شفایابی کی شرح 96.60 فیصد سے متجاوز ایکٹیو کیسز میں گراوٹ جاری

شفایابی کی شرح 96.60 فیصد سے متجاوز ایکٹیو کیسز میں گراوٹ جاری

نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 96.61 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں گراوٹ بڑھ کر 2.08 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا بدھ کے روز 64 لاکھ 89 ہزار 599 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔

...مزید دیکھیں
نوجوانوں کو ہندوستان کی فکر اورانسانی فلاح کے تصور والے گیمز بنانا چاہئے: مودی

نوجوانوں کو ہندوستان کی فکر اورانسانی فلاح کے تصور والے گیمز بنانا چاہئے: مودی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ موجودہ وقت میں دستیاب زیادہ تر آن لائن یا ڈیجیٹل گیم کا تصور ہندوستانی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، اس لئے ایسے متبادل تصور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں ہندوستان کی بنیادی فکر کا تصور شامل ہو اور یہ انسانی فلاح سے وابستہ ہو۔

...مزید دیکھیں
جیو ہندوستان میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

جیو ہندوستان میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوجیوں کا انخلا: روس نے افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا

24 Jun 2021 | 7:35 PM

ماسکو، 24 جون (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگر نے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ایران اور پاکستان کے کردار کو اہمیت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد خطے میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے۔

image