NationalPosted at: Jan 24 2021 8:25PM گزشتہ 14 دنوں سے کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد 15 ہزارسے کم
نئی دہلی،24 جنوری (یواین آئی) ملک میں کوروناوائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گزشتہ 14 دنوں میں یومیہ کیسزکی تعداد تقریبا 15 ہزار رہے ہیں ، جبکہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد اور فعال کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے دریں اثنا ملک میں اب تک 15 لاکھ 82 ہزار 201 افراد کو کوڈ 19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 14،849 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 54 ہزار ہوگئی ۔ اس مدت کے دوران 15،948 مریض صحتمند ہوئے ، جس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 16 ہزار 786 ہوگئی۔ فعال کیسز1254 سے گھٹ کر 1،84،408رہ گئے ۔ اسی عرصے کے دوران 155 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 339 ہوگئی۔
ملک میں موذی وبا سے شفایابی کی شرح 96.83 فیصد ، فعال کیسزکی شرح 1.73 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ