NationalPosted at: Apr 19 2021 5:53PM ملک میں ایک ہفتہ میں کورونا کے15.34لاکھ سے زائد کیسز
نئی دہلی،19اپریل(یواین آئی) ملک میں ایک ہفتہ کے دوران 15.34 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور حالات دن بہ بدن بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں ایک ہفتہ میں ملک میں کورونا وائرس کے 15.34 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں گذشتہ پیر کے روز کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.35 کروڑ سے زیادہ تھی ، وہیں آج صبح تک کورونا متاثرین کی تعداد 1.50 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،73،810 نئے کیسز درج ہوئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار 919 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی مدت کے دوران ریکارڈ 1،44،178 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک 1،29،53،821 مریض اس موذی وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 19 لاکھ کو عبور کرکے 19،29،329 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں ، مزید 1619 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،78،769 ہوگئی ہے۔
اب تک ملک میں 12،38،52،566 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے ۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.00 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 12.81 فیصد ،اموات کی شرح 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ