OthersPosted at: Jan 20 2021 10:23AM مراٹھواڑہ میں کورونا کے 215 نئے کیسز
اورنگ آباد، 20 جنوری (یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 215 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ، جبکہ مزید 3 مریضوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔
خطہ کے ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
خطہ مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے جمع اعدادوشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثررہا جہاں وائرس کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ ضلع بیڈ میں 19 اور ضلع عثمان آباد میں 10 نئے کیسز درج ہوئے اور ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع لاتور میں 87 ، ضلع ناندیڑ میں 15 ، ضلع جالنہ میں 12 ، ضلع پربھنی میں 12 اورضلع ہنگولی میں 12 افراد کے جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یواین آئی،اظ