InternationalPosted at: May 25 2020 2:30PM دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ،ہلاکتیں 3.45 لاکھ

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 25 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کاپھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اب تک 3.45 لاکھ سے زیادہ لوگ موت کی آغوش میں سما چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں مجموعی متاثرین کی تعداد 54،06،537 ہوگئی جبکہ 3،45،036 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں پہلے مقام پرامریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن سنگین ہوتے جارہے ہیں اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد میں تقریبا سات ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،38،845 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4021 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 57،721 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔
اظ،یواین آئی،اظ