InternationalPosted at: Jan 27 2021 10:33AM دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ
واشنگٹن، 27 جنوری (اسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 10 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنش یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجییئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شماور کے مطابق دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 100201258 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 2154530 لوگوں خی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ اب تک 5.5 کروڑ لوگ کورونا انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
اسپوتنک۔ این یو۔