image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 14:35 Hrs(IST)
International

دنیا میں کورونا کی وجہ سے 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

دنیا میں کورونا کی وجہ سے 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کی وجہ سے اب تک 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4.44 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس سے 4،44، 04،826 افراد متاثر اور 11،73،292 افراد کو ہلاک ہوگئے ہیں ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں انفیکشن کی وجہ سے اب تک 2،27،673 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 88،55،433 تک جا پہنچی ہے۔
ہندوستان میں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 517 افراد کی موت ہوگئی ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،20،527 ہوگئی ، جب کہ اس وبا کے 49،881 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 58،439 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے اور اسے ملا کر ملک میں اب تک 72.59 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 7116 سے گھٹ کر 6،03،68 رہ گئ ہے کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران ، 56،480 مریضوں کی بازیابی کے بعد ، اس وبا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 73،15،989 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.68 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.58 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.57 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 26،752 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 12.80 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور 35،823 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اسپین میں اب تک 11.36 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجینٹینا میں کووڈ ۔19 کے بعد سے اب تک 11.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 ​​ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

28 Mar 2024 | 2:28 PM

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔ اس کے لیے پولیس اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس افسران کی مشترکہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جارہی ہے۔ یہ جانکاری ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ابھینو کمار نے قتل کے بعد دی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image