image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:19 Hrs(IST)
International

کورونا وائرس سے دنیا میں21116 اموات،465163 متاثر

کورونا وائرس سے دنیا میں21116 اموات،465163 متاثر

بیجنگ،جنیوا،نئی دہلی(یو این آئی)دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس(کووڈ-19)کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اب تک اس خطرناک وائرس سے 21116 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً465163 اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہندستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جارہا ہے اور ملک میں اب تک اس کے 606 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے۔وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں کورونا کے 606 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔جن میں 563مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 43 کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔
کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ابھی تک اس سے شدید طور پر متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گذشتہ 3روز سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے60 سال سے زیادہ عمر والےافراد کے تھے۔چین میں 81285 افراد اس متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3287 کی موت ہو چکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تعلق سے سنگین صورت حال اٹلی سے سامنے آئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے اب تک 7503 افراد کی موت ہو گئی ہے۔اٹلی کے محکمہ شہری سلامتی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان اس وائرس سے 683 افراد کی موت ہوئی ہے۔اٹلی میں کورونا کے 5210 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر74386 ہو گئی ہے۔
اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3647ہو گئی ہے۔تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49515 ہے۔
خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ایران میں اس وائرس کی گرفت میں آکر 2077 جانیں تلف ہو چکی ہیں۔جبکہ 27017 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی صورت حال کافی سنگین ہے۔جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو چکی ہے۔جبکہ 9241 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔
چینی نژاد شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 942 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 65778 اس سے متاثر ہیں۔چین کے علاوہ اٹلی ،ایران،امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کو اس وائرس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔اس سے متاثرہ نصف سے زیادہ معاملے اب چین سے باہر کے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں اس جان لیوا وائرس نے وسیع پیمانے پرتباہی مچائی ہوئی ہے جس سے یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنی ہوچکی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک میں بھی صورت حال بے حد سنگین بنی ہوئی ہے۔
جاری ، یو این آئی۔الف الف

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image