InternationalPosted at: May 27 2020 11:13AM دنیا میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز
بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 6387 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 64426 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔