InternationalPosted at: Sep 24 2020 12:41PM دنیا میں کورونا سے 9.75 لاکھ اموات ، 3.17 کروڑ متاثرین
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی ) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے اب تک تقریبا 9.75 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جب کہ تقریبا 3.17 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 3،17،79،835 افراد متاثرہوئے ہیں اور 9،75،104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 69،33،548 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 2،01،884 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 86،508 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 57،32،519 ہوگئی ۔ وہیں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 1129 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 91،149 ہوگئی۔
برازیل میں اب تک 45،91،364 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1،38،105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 11،17،487 تک پہنچ گئی ہے اور 19،720 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج