image
Friday, Apr 23 2021 | Time 21:56 Hrs(IST)
  • ویرار اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 کورونا مریض ہلاک
  • آٹھاولے نے ذاکرحسین اسپتال کادورہ کیا
  • زمبابوے نے پاکستان کو 19 رن سے شکست دی
  • کپتان کرونارتنے کی ناٹ آوٹ نصف سنچری، سری لنکا 229 کے مضبوط اسکور پر
  • جوفراآرچر آئی پی ایل 2021 سے باہررہیں گے
  • ٹوکیو اولمپک پر کورونا کا سایہ، مشعل رِلے میں لگاپولیس اہلکار کورونا سےمتاثر
  • شہباز شریف آمدنی سے زائد اثاثے معاملے میں ضمانت پر جیل سے رہا
  • مرزاپور میں شوہر کی کورونا سے موت کے بعد بیوی نے آگ لگا کر جان دی
  • ملکی تجارت اور صنعت کے لئے کنٹرول روم قائم
  • شرومنی اکالی دل کورونا دور میں ضرورت مندوں تک پہنچا رہی ہے
  • وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ شرمناک ۔جے ڈی یو
  • اٹھارہ سے پنتالیس سال کی عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا منصوبہ ترتیب: جموں و کشمیر حکومت
  • جموں و کشمیر: رنجن پرکاش ٹھاکر کا عالمی معیار کے کرکٹ بلے تیار کرنے پر زور
  • مرزا پور میں شوہر کی کورونا سے موت کے بعد بیوی نے آگ لگا کر جان دے دی
  • آرمی اسپتالوں کے لئے آکسیجن پلانٹس جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے
International

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب

دنیا میں کورونا وائرس   سے  ہلاکتوں  کی تعداد 25 لاکھ کے قریب

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی ، 25 فروری ( یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 11.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار 814 مریض ہلاک ہو گئے ہیں ۔
عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا کا بحران برقرار ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 27 کروڑ 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 5.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، تاہم یہا ں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 38 ہزار 705 ہوگئی ہے۔ وہیں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 705 ہوگئی ہے۔
ایک کروڑ سے زائد کیسز والے تین ممالک میں شامل برازیل میں اب تک ایک کروڑ تین لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو ئے ہیں اور 2.49 مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ ، ہندوستا اور برازیل کے بعد کورونا سے متاثر سب سے زائد ممالک میں برطانیہ میں کورونا ومتاثر ین کی تعداد 41.56 ہو گئی ہے اور تقریبا 1.22 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ روس میں کورونا سے 41.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 83،044 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں 37.21 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متا ثر ہوئے ہیں اور 85،473 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
جاری ۔ ک ج

خاص خبریں
متحد ہو کر پورا ملک کورونا سے لڑے: مودی

متحد ہو کر پورا ملک کورونا سے لڑے: مودی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کئی ریاستوں اور چھوٹے بڑے شہروں کو اپنی زد میں لے رہی ہے اور تمام ریاستوں کو اسے شکست دینے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اور آکسیجن کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی ملک میں کورونا وبا کو بڑھنے کے مد نظر وزیراعظم نے گذشتہ پانچ ہفتے میں آج یعنی جمعرات کو تیسری بار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا کے 3.32 لاکھ نئے کیسز ، سرگرم کیسوں کی شرح 15 فیصد کے قریب

ملک میں کورونا کے 3.32 لاکھ نئے کیسز ، سرگرم کیسوں کی شرح 15 فیصد کے قریب

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے 3.32 لاکھ سے زیادہ نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، فعال کیسوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ 15 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے اس دوران ملک میں جمعرات کو 31 لاکھ 47 ہزار 782 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا اور اب تک 13 کروڑ 54 لاکھ 78 ہزار 420 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 332730 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
آرمی اسپتالوں کے لئے آکسیجن پلانٹس جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے

آرمی اسپتالوں کے لئے آکسیجن پلانٹس جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے

نئی دہلی ،23 اپریل (یواین آئی) آرمی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آکسیجن پلانٹ جرمنی سے درآمد کیے جائیں گے۔

...مزید دیکھیں
ویرار اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 کورونا مریض ہلاک

ویرار اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 کورونا مریض ہلاک

پالگھر ،23 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹرمیں پالگھر کے ویرار میں واقع اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جمعہ کی صبح آتشزدگی کے نتیجے میں 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ویرار کے وجئے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں صبح تقریباً سوا تین بجے ائیرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں فائر بریگیڈوں نے آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور ساڑھے پانچ بجے تک اس پر قابو پالیا گیا۔

...مزید دیکھیں
عدالت عظمیٰ میں از خود نوٹس پر سماعت منگل تک ملتوی

عدالت عظمیٰ میں از خود نوٹس پر سماعت منگل تک ملتوی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں کووڈ19 وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر از خود نوٹس کے معاملے کی شنوائی منگل تک کے لیے جمعہ کو ملتوی کر دی گئی ساتھ ہی عدالت نے سینیئر ایڈووکیٹ ہریش سالوے کو انصاف دوست کی ذمہ داری سے فارغ کر دیا مسٹر سالوے نے معاملے کی شنوائی کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس ایل ناگیشوری راؤ اور جسٹس ایس رویندر کی بینچ سے درخواست کی کہ انصاف دوست کی ذمہ داری سے انھیں فارغ کر دیں۔

...مزید دیکھیں
کینیڈا نے پاکستان اور ہندوستان سے مسافر پروازوں پر  پابندی عائد کردی

کینیڈا نے پاکستان اور ہندوستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کردی

دبئی، 23 اپریل (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان میں کورونا کے بے تحاشہ بڑھتے معاملات کے پیش نظر کینیڈا نے دونوں ممالک کے مسافر پروزاوں کو 30 روز کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم یہ قدم عارضی ہے اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے ہندوستان اور پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کو 30 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں میں کووڈ ۔

...مزید دیکھیں
آکسیجن پہنچانا ریلوے کے لئے سب سے بڑا چیلنج

آکسیجن پہنچانا ریلوے کے لئے سب سے بڑا چیلنج

نئی دہلی ، 23 اپریل (یواین آئی) ہندوستانی ریلوے نے آج کہا کہ اس کے سامنے سب سے بڑا چیلینج ملک کے مختلف حصوں کو تیز رفتار سے آکسیجن کی فراہمی ہے اور ریلوے کے اہلکار یہ کام اعلی ترجیح اور مکمل حفاظت کے ساتھ کررہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عدالت عظمیٰ میں از خود نوٹس پر سماعت منگل تک ملتوی

عدالت عظمیٰ میں از خود نوٹس پر سماعت منگل تک ملتوی

23 Apr 2021 | 9:00 PM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں کووڈ19 وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر از خود نوٹس کے معاملے کی شنوائی منگل تک کے لیے جمعہ کو ملتوی کر دی گئی۔ ساتھ ہی عدالت نے سینیئر ایڈووکیٹ ہریش سالوے کو انصاف دوست کی ذمہ داری سے فارغ کر دیا مسٹر سالوے نے معاملے کی شنوائی کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس ایل ناگیشوری راؤ اور جسٹس ایس رویندر کی بینچ سے درخواست کی کہ انصاف دوست کی ذمہ داری سے انھیں فارغ کر دیں۔

image