NationalPosted at: Sep 18 2023 4:44PM اڈانی-ہنڈن برگ کیس کی تحقیقات، سپریم کورٹ سے نئی ماہر کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست
نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک نئی ماہر کمیٹی تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے انامیکا جیسوال کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے تشکیل دی گئی سابقہ ماہر کمیٹی کے ارکان کے مفادات کے واضح ٹکراؤ کے پیش نظر نئی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت عدالت عظمیٰ کو دینی چاہئے۔
درخواست میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے سابق چیئرمین او پی بھٹ، آئی سی آئی سی آئی کے سابق چیئرمین ایم وی کامتھ اور وکیل سوما شیکھر سندریسن اور اڈانی گروپ کے درمیان مفادات کے تصادم کی مبینہ مثالوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ابھے منوہر سپرے کی سربراہی میں کمیٹی کے تمام ارکان کو سپریم کورٹ نے نامزد کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے ایڈوکیٹ وشال تیواری اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد 02 مارچ 2023 کو ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی تھی، جس سے یہ بھی جانچنے کے لیے کہا گیا تھا کہ کیا کوئی ریگولیٹری ناکامی تھی ؟
یواین آئی۔ م س