OthersPosted at: Aug 25 2019 3:15PM رکن اسمبلی اننت سنگھ عدالت میں پیش، بھیجے گئے جیل
باڑ، 25 اگست ( یواین آئی) غیر قانونی ہتھیار اے کے 47 اور گرینیڈ برآمدگی کیس میں دہلی کے ساکیت کورٹ میں خود سپر دگی کرنے والے بہار کے مو کاما سے آزاد رکن اسمبلی اننت سنگھ کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان باڑ کے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ پی کے تیواری کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں پٹنہ کی جیل بھیج دیا گیا۔ اس سے پہلے رکن اسمبلی مسٹر سنگھ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پٹنہ کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے براہ راست باڑ لے جایا گیا ۔ اتوار ہونے سے کورٹ کے بند رہنے کے سبب رکن اسمبلی کو باڑ کے انچارج ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ پی کے تیواری کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔ عدالت نے انہیں 30 اگست تک کی عدالتی حراست میں پٹنہ کے سنٹرل جیل بیوربھیجنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد رکن اسمبلی مسٹر سنگھ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) کے کے مشرا اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ لپی سنگھ کی قیادت میں سخت سکیورٹی گھیرے میں پولیس لے کر پٹنہ کے لئے روانہ ہو گئی ۔
یواین آئی ۔ ک ج