NationalPosted at: Jul 15 2019 11:56PM سپریم کورٹ نے بابری مسجد معاملہ میں اترپردیش حکومت سے تفصیلات مانگیں
نئی دہلی، 15جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بابری مسجد انہدام معاملہ کی سماعت کرنے والی ذیلی عدالت کے جج کے سلسلہ میں پیر کو اترپردیش حکومت سے تفصیلات دینے کے لئے کہا۔
جج روہنٹون نریمن کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ متعلقہ معاملہ میں وہی جج آخری فیصلہ سنائے، جنہوں نے اب تک اس پورے معاملہ کو سنا ہے۔ بنچ نے کہاکہ معاملہ کی اگلی سماعت جمعہ کو کی جائے گی۔
خیال رہے کہ متعلقہ معاملہ کی سماعت کرنے والی نچلی عدالت کے جج 30ستمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ جج نے عدالت عظمی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ مقدمہ کو نپٹانے کے لئے کم از کم چھ مہینہ کا مزید وقت چاہئے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1356