NationalPosted at: May 11 2021 10:47PM تعمیراتی کام لوگوں کی سہولت کے لئے پارلیمنٹ کے لئے نہیں: مرکز
نئی دہلی، 11مئی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے منگل کو دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ کورونالاک ڈاون کے دوران وسطی دہلی راج پتھ پر اوراس کے نزدیک ہورہا تعمیرات کام سنٹرل وسٹا کے لئے نہیں بلکہ ٹوائلیٹ بلاک، پارکنگ کی جگہ اور راہ گیروں کے انڈر پاس جیسی سہولیات کے لئے ہورہا ہے۔
عدالت کووڈ۔19وبا کے معاملات میں اضافہ کے درمیان سنٹرل وسٹا کے تمام ترقیاتی کاموں پر روک لگانے سے متعلق عرضی پر سماعت کررہی ہے۔
مرکز کے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کے لئے کام کا دائرہ وہ نہیں ہے جسے بو ل چال کی زبان میں سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کہا جاتا ہے۔
عرضی گزار انیا ملہوترا اور سہیل ہاشی نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سرکلر کی خلاف و رزی کی گئی ہے کیونکہ صرف ہنگامی یا لازمی خدمات کی لاک ڈاون کے دوران اجازت دی جاتی ہے۔
جاری یو این ائی۔ م ع۔ 2220