image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:12 Hrs(IST)
National

سویل جج ڈسٹرکٹ ججوں کے عہدے پر براہ تقرری کے حق دار نہیں:سپریم کورٹ

سویل جج ڈسٹرکٹ ججوں کے عہدے پر براہ تقرری کے حق دار نہیں:سپریم کورٹ

نئی دہلی،19فروری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے بدھ کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سیول جج کوٹے کے تحت ضلع جج کے طورپر براہ راست تقرری کے حق دار نہیں ہے۔اس کےلئے وکالت میں سات سال کی پریکٹس ضروری ہے۔
جسٹس ارون مشرا،جسٹس وینیت سرن اورجسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے کہا کہ سیول جج بار کوٹے سے ڈسٹرکٹ ججوں کے عہدے پر براہ راست بھرتی کے حق دار نہیں ہیں۔آئین کے آرٹیکل 233(دو)کےتحت ڈسٹرکٹ جج کے عہدے کی اہلیت کےلئے سات سال کی پریکٹس ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ یا منصف کی ضلع جج کے عہدے کےلئے براہ راست طورپر تقرری نہیں ہوسکتی ۔انہیں بھی باقی امیدواروں کی طرح سات سال کی پریکٹس کے بعد امتحان پاس ہونے کی شرط پوری کرنی ہوگی۔
عدالت نے یہ بھی اعلی عدالتی خدمات میں وکیلوں کی براہ راست تقرری کے امتحان کےلئے بھی سات سال کی وکالت کا تجربہ ضروری ہے۔
دہلی ہائی کورٹ میں پانچ ضلع جج (اے ڈی جے)کی تقرری کےلئے درخواست مانگی گئی تھیں،اس میں شرط رکھی گئی تھی کہ اس عہدے کےلئے وکیل کو سات سال کی پریکٹس ہونی ضروری ہے اور اس کےعلاوہ عمر اور تعلیمی اہلیت بھی شامل تھی۔
اسپیشل ریلوے مجسٹریٹ ہریانہ(امبالہ)نیتن راج سمیتکئی ججوں نے بھی اسی عہدے کےلئے آن لائن درخواست دی تھی۔
حالانکہ ،ججوں کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی گئی تھی کہ نچلی عدالتوں کے جج اے ڈی جے کے امتحان کےلئے اہل نہیں ہیں۔اس معاملے کو نیتن راج نے 23جنوری کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے چیلنج کیاتھا۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

28 Mar 2024 | 3:06 PM

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image