Thursday, Apr 26 2018 | Time 00:03 Hrs(IST)
National Share

سابق اراکین پارلیمنٹ کی پنشن، بھتہ ختم کرنے سے متعلق عرضی خارج

سابق اراکین پارلیمنٹ کی پنشن، بھتہ ختم کرنے  سے متعلق عرضی خارج

نئی دہلی،16اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخؤاہ اور بھتوں کے ریگولیشن اور سابق اراکین پارلیمنٹ کی پنشن ختم کرنے سے متعلق عرضی آج خارج کردی۔
جج جستی چلمیشور اور جج سنجے کشن کول پر مشتمل بنچ نے لکھنو کی غیرسرکاری تنظیم ’لوک پرہری‘ کی عرضی کا نپٹارہ کرتے ہوئے کہاکہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلا ف اپیل خارج کی جاتی ہے۔
عرضی گزار نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخؤاہ ، بھتے اور پنشن قانون 1954میں ترمیم کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ عرضی گزار نے سابق اراکین پارلیمنٹ کو پنشن اور دیگر سہولیات فراہم کرائے جانے کے التزامات کو بھی چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے گزشتہ سات مارچ کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
عرضی گزار کی جانب سے وکیل ایس این شکلا نے جبکہ مرکزی حکومت کی طر ف سے اٹارنی جنرل نے معاملہ کی پیروی کی تھی۔
عرضی گزار کی دلیل تھی کہ رکن پارلیمان نہ رہنے کے باوجود ان لوگوں کو پنشن اور دیگر بھتہ دےئے جاتے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 14میں درج یکسانیت کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
یو این آئی ۔ م ع ۔1205

خاص خبریں
جنسی استحصال کے معاملہ میں آسا رام سمیت تین مجرم قرار

جنسی استحصال کے معاملہ میں آسا رام سمیت تین مجرم قرار

جودھپور، 25 اپریل (یواین آئی) راجستھان میں جودھپور کی ایک عدالت نے گروكل کی ایک نابالغ لڑکی کی جنسی استحصال کے ملزم کتھا واچک( کہانی سنانے والا) آسارام اور اس کے دو خدمت گذاروں کو مجرم قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں 25 Apr 2018 | 5:02 PM
سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سری نگر ، 25اپریل (یو ا ین آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جو اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں ہیں، نے یہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

...مزید دیکھیں 25 Apr 2018 | 5:05 PM
جوٹ کی امدادی قیمت 3700روپے فی کوئنٹل مقرر

جوٹ کی امدادی قیمت 3700روپے فی کوئنٹل مقرر

نئی دہلی، 25 اپریل(یو این آئی) مرکزی حکومت نے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت میں دو سوروپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرکے 3700 روپے فی کوئنٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں 25 Apr 2018 | 3:53 PM
شہروں کی ضروریات کو پورانے کیلئے سرکاری ادارے سرگرم ہوں: پوری

شہروں کی ضروریات کو پورانے کیلئے سرکاری ادارے سرگرم ہوں: پوری

نئی دہلی،25اپریل (یو این آئی) رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہاکہ شعبہ رہائش اور شہروں کی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے سرکاری اداروں کو سرگرمی سے کام کرنا چاہئے۔

...مزید دیکھیں 25 Apr 2018 | 11:25 PM
گڑیا عصمت دری معاملہ کو حل کرلینے کا سی بی آئی کا دعوی

گڑیا عصمت دری معاملہ کو حل کرلینے کا سی بی آئی کا دعوی

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے سنسنی خیز گڑیا عصمت دری اور قتل معاملہ میں ایک ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی سی بی آئی نے اس کیس کو حل کرلینے کا آج دعوی کیا ہے۔

...مزید دیکھیں 25 Apr 2018 | 11:33 PM
گمبھیر نے چھوڑی کپتانی، ایئر  دہلی کے نئے کپتان

گمبھیر نے چھوڑی کپتانی، ایئر دہلی کے نئے کپتان

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) گوتم گمبھیر نے دہلی ڈیرڈیولس کے آئی پی ایل -11 میں اب تک کی انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

...مزید دیکھیں 25 Apr 2018 | 7:49 PM

پروویڈنٹ فنڈ میں باقاعدہ رقم جمع نہ ہونے کی اطلاع ملے گی شیئرہولڈروں کو

نئی دہلی ،25اپریل (یواین آئی)امپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)نے پی ایف کے شیئر ہولڈروں کوباقاعدہ رقم جمع نہ ہونے کی اطلاع فون ،ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں 25 Apr 2018 | 11:27 PM
گڑیا عصمت دری معاملہ کو حل کرلینے کا سی بی آئی کا دعوی

گڑیا عصمت دری معاملہ کو حل کرلینے کا سی بی آئی کا دعوی

25 Apr 2018 | 11:33 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے سنسنی خیز گڑیا عصمت دری اور قتل معاملہ میں ایک ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی سی بی آئی نے اس کیس کو حل کرلینے کا آج دعوی کیا ہے۔

گمبھیر نے چھوڑی کپتانی، ایئر  دہلی کے نئے کپتان

گمبھیر نے چھوڑی کپتانی، ایئر دہلی کے نئے کپتان

25 Apr 2018 | 7:49 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) گوتم گمبھیر نے دہلی ڈیرڈیولس کے آئی پی ایل -11 میں اب تک کی انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ گوتم گھمبیر کی جگہ اب نوجوان بلے باز شریئرس ایئر کو باقی سیزن کے لئے دہلی کا کپتان بنایا گیا ہے۔

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

25 Apr 2018 | 5:05 PM

سری نگر ، 25اپریل (یو ا ین آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جو اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں ہیں، نے یہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

image