NationalPosted at: Jan 12 2018 3:54PM گاندھی قتل معاملےکی جانچ:سماعت چار ہفتے کےلئے ملتوی
نئی دہلی،12جنوری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل معاملے کی دوبارہ جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی کی سماعت چار ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔
جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے عرضی گزار پنکج فڈنیس کو معاملے کے عدالت دوست امریندر شرن کی رپورٹ پر جواب کےلئے چار ہفتے کا وقت دیا ہے اور معاملے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔
مسٹر شرن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ انہیں دستاویزوں کی تحقیقات سے مہاتمہ گاندھی کے قتل میں گوڈسے کے علاوہ کسی دیگر کے شامل ہونے کے شبہ کی گنجائش نظر نہیں آتی ،اس لئے معاملے کی پھرسے جانچ کرانے یا نئی تحقیقی کمیٹی تشکیل دینے کی انہیں کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا،’’پہلے پختہ جانچ ہوئی ہے۔کسی غیر ملکی ایجنسی کا ہاتھ ہونے ،دو لوگوں کے فائرنگ کرنے اور چار گولی چلنے کے دعووں میں دم نہیں ہے۔‘‘
ممبئی کے محقق ڈاکٹر فڈنیس نے دوبارہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی دائر کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گاندھی جی کے قتل میں کسی غیر ملکی ایجنسی کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔