NationalPosted at: Nov 12 2024 11:18PM کانگریس لیڈرجگدیش ٹائٹلر اور ابھیشیک ورما جعل سازی کیس میں بری
نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر اور ہتھیاروں کے متنازعہ سوداگر ابھیشیک ورما کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ایک معاملے میں بری کر دیا یہ معاملہ ایک جعلی خط سے متعلق ہے جو چینی ٹیلی کام حکام کو ویزا میں توسیع کی یقین دہانی کے لیے استعمال کیا گیا تھا ایم پی اور ایم ایل اے (ایم پی/ایم ایل اے) کیسز کے خصوصی جج کاویری باویجا نے استغاثہ اور دفاعی وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد بری کرنے کا حکم سنایا اور کہا، ’’ ابھیشیک ورما اور جگدیش ٹائٹلر کو بری کیا جاتا ہے کیونکہ استغاثہ کیس کو معقول شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
یواین آئی۔ م س