NationalPosted at: Apr 16 2018 11:47AM کٹھوعہ معاملہ کی سماعت منتقل کرنے سے متعلق عرضی پر دو بجے سماعت
نئی دہلی،16اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ جموں وکشمیر کے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملہ کو ریاست سے باہر منتقل کرنے سے متعلق عرضی پر دو بجے سماعت کرے گی۔
بچی کے والد نے معاملہ کی سماعت کٹھوعہ سے چنڈی گڑھ میں کرائے جانے اور کنبہ کو سیکورٹی دینے سے متعلق عرضی آج عدالت عظمی میں دائر کی۔
ایک دیگر عرضی پر بچی کے کنبہ کی پیروی کررہی وکیل دیپیکا رجاوت نے دائر کی ہے اور اپنی سیکورٹی کی درخواست کی ہے۔
عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل اندر اجے سنگھ نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملہ کا خاص طورپر ذکر کیا۔
انہوں نے اس معاملہ پر فوری سماعت کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہاکہ وہ عرضی پر آج دو بجے سماعت کرے گی۔
یوا ین آئی ۔ م ع۔ 1140