NationalPosted at: Jul 11 2019 5:09PM کرناٹک بحران:اسمبلی اسپیکر نے فوری طورپر سماعت کرنے کی عرضی دی،عدالت کا انکار
نئی دہلی،11جولائی(یواین آئی)سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک کے باغی ارکان اسمبلی کےمسئلے پر اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کی عرضی پر فوری طورپر سماعت سے انکار کرتےہوئے ارکان اسمبلی کے استعفی کے مسئلے پر شام تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اسمبلی اسپیکر کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے وکیل ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ کے سامنے اٹھایا اور عدالت سے اس معاملے میں جلد سماعت کرنے کی اپیل کی،جسے عدالت نے ٹھکرا دیا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا،’’نہیں ،ہم اس معاملے کی سماعت جمعہ کو کریں گے۔‘‘
ڈاکٹر سنگھوی نے عدالت سے اس معاملے میں آج دئے گئے حکم کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔عدالت نے اسمبلی اسپیکر کو باغی ارکان اسمبلی کے استعفی کے بارےمیں شام تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس معاملےل میں صبح حکم دیا جاچکا ہے اور اب اس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔